• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ہاں ڈبل روٹی ایک مقبول غذا ہے۔یہ سادہ اور نرم غذا ہے۔سب سے ذیادہ ڈبل روٹی کا استعمال ناشتے کے وقت کیا جاتاہے۔ اسے آٹے ،خمیر، دودھ، بیکنگ پاؤڈر اور انڈے سے تیار کیا جاتا ہے۔ڈبل روٹی پر مکھن اور جام لگاکر بھی کھایا جاتا ہے۔علاوہ ازیں اس سے طرح طرح کے فرنچ ٹوسٹ بھی بنائے جاتے ہیں۔ڈبل روٹی سے مختلف سینڈوچز،رولز اور بہت سے میٹھے پکوان بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ مائیں بچوں کو ذیادہ تر ڈبل روٹی انڈا ،مکھن بریڈ یا مختلف ٹوسٹ اور سینڈوچز بنا کر دیتی ہیں۔جو بچے خوب شوق سے کھاتے ہیں۔ بلکہ صرف بچے ہی نہیں بڑے بھی خوب شوق سے ڈبل روٹی کے پکوان کھاتے ہیں۔ ڈبل روٹی سے بنے چند مزیدار پکوانوں کی تراکیب ملاحظہ کریں۔

بریڈ سیخ کباب

اجزاء۔

بریڈ( سلائس)۔ 5-6 عدد

لہسن ادرک پیسٹ۔ 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر۔ 1 چائے کا چمچ

ہری مرچیں (چوپ کی ہوئی)۔ 1 چائے کا چمچ

لال مرچیں (کٹی ہوئی)۔ 1 چائے کا چمچ

بیسن۔ 1/2کپ

پیاز۔ 1 عدد(چھوٹی)

انڈا(پھینٹ لیں )۔ 1 عدد

بریڈ کر مبز۔ 1کپ

نمک۔ حسبِ ذائقہ

تیل۔ 1 کپ

ترکیب۔

بریڈ سلائس کو چوپر میں چوپ کرکے پیالے میں نکالیں ۔اس میں ادرک لہسن پیسٹ ،گرم مصالحہ پاؤڈر،ہری مرچیں ،نمک،کٹی ہوئی لال مرچیں ،بیسن اور پیاز ڈال کر دوبارہ چوپ کرلیں ۔ آمیزے کو پیالے میں نکال کر سیخ پر لگائیں اور کباب کی شکل دے دیں۔انڈے میں ڈپ کرکے بریڈ کر مبز میں کوٹ کر لیں۔فرائی پین میں تیل گرم کر کے کباب ڈال کر ڈیپ فرائی کریں،سنہری ہو جائیں تو سرونگ پلیٹ میں نکال کر سرو کریں۔

قیمہ کی ڈبل روٹی

اجزاء۔

باریک قیمہ۔ 750 گرام (تین پاؤ کے قریب )

ڈبل روٹی کا خشک چورا۔4/3 کپ

پیاز۔ ایک درمیانہ کش کیا ہوا

ٹماٹروں کی پیسٹ ۔چار بڑے چمچ

دودھ۔ چھ بڑے چمچ

نمک۔ ایک سے آدھاچائے کاچمچ

سیاہ مرچ تازہ پسی ہوئی ۔دوچھوٹے چمچ

ترکیب۔

قیمے کو ایک بڑے پیالے میں ڈالیں۔اگر قیمہ باریک نہیں تو سل پر یابلینڈر میں پیس لیں۔ دوسرے پیالے میں ڈبل روٹی کا چورا، پیاز، سیاپ مرچ، ٹماٹروں کی پیسٹ، نمک اور دودھ ڈالیں۔ہلکے ہاتھ سے یہ تمام چیزیں ملائیں۔پھر انڈا پھینٹ کر اور پودینہ بھی ملائیں۔قیمے کو سخت ہاتھ سے نہیں گوندھنا۔ صرف اتنا گوندھنا ہے کہ تمام چیزیں برابر مل جائیں۔اب یہ قیمہ ڈبل روٹی والے بڑے سانچے میں ڈبل روٹی کی شکل میں بنا کر رکھ دیں۔اب یہ سانچا اوون میں درمیانی ہیٹ پررکھ کر بیک کریں۔اگر ڈبل روٹی والا سانچا نہ ہوتو ایک انچ گہری ٹرے میں گول پیڑے کی شکل میں رکھ کر پکا لیں۔اوون کو350 F ہونا چاہیے۔یہ لوف ایک گھنٹے میں تیار ہوگا۔لوف تیار ہونے پر تھوڑا چیز اور ٹماٹر کے قتلے کاٹ کر اوپر پھیلا دیں اور تھوڑی دیر مزید بیک کرلیں۔ پنیر پگھل کر پھیل جائے تو اوون سے نکال لیں۔ٹھنڈا ہونے پر سرو کریں۔

بیکڈ پیٹا بریڈ سینڈوچ

اجزاء۔

پیٹا بریڈ (گرل کر لیں)۔ 2 عدد

مرغی کا گوشت (ابال کر ریشہ کر لیں)۔ 250 گرام

بند گوبھی۔ 1 کپ (باریک سلائس کٹی ہوئی)

سیاہ مرچ پاوٴڈر۔ 1 کھانے کا چمچ

لہسن ، ادرک پیسٹ۔ 1 چائے کا چمچ

چلی گارلگ سوس۔ 2/1 کپ

ٹماٹر (سلائس کاٹ لیں)۔ 2 عدد

چیڈ رچیز (کدوکش کر لیں)۔ 100 گرام

نمک۔ حسبِ ذائقہ

ترکیب۔

پیالے میں گوشت، سیاہ مرچ پاوٴڈر، لہسن ادرک پیسٹ، چلی گارلک سوس، نمک اوربند گوبھی ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے آمیزہ تیار کر لیں۔اوون پروف ڈش میں پیٹا بریڈ رکھ کر اس تیار شدہ آمیزے کو پھیلا دیں۔اس پر ٹماٹر رکھ کر اوپر چیڈر چیز ڈال کر اوپر پیٹا بریڈ رکھ دیں۔اس کو 160C پر مائیکرویواوون میں 5 منٹ بیک کر لیں۔سرونگ ڈش میں نکال کر فرنچ فرائز اور کیچپ کے ساتھ سرو کریں۔

کڈنی اینڈ پیپرز ود گارلک بریڈ

اجزاء۔

گُردے ۔چار عدد

گارلک بریڈ (موٹے سلائس) ۔چار عدد

تازی سرخ مرچ ۔ایک عدد(بھون لیں)

شملہ مرچ(بھون لیں)۔ ایک عدد

موزیلا چیز۔75گرام

نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر۔ حسبِ ذائقہ

پیپریکا پاؤڈر۔ ایک چائے کا چمچ

سرکہ ۔دو کھانے کے چمچ

اجوائن(کٹی ہوئی)۔ ایک چائے کا چمچ

تازہ تلسی کے پتے۔ سجاوٹ کے لئے

ترکیب۔

گردوں میں نمک، سرکہ، اجوائن اور پیپریکا پاؤڈر ڈال کر ابال لیں۔ اس کے بعد اس کے اسٹرپس کاٹ لیں۔ گارلک بریڈپر گردے کے اسٹرپس، شملہ مرچ سرخ مرچ، نمک، سیاہ مرچ پاؤڈر، تلسی کے پتے اور موزریلا چیز چھڑک کر پہلے سے گرم اوون میں 180Cپر رکھ کر 10منٹ تک بیک کر یں۔ مزیدار کڈنی اینڈ پیپرزود گارلک بریڈ تیار ہے۔ گرم گرم سرو کر یں۔

چیزی بریڈ فنگرز

اجزاء۔

چیڈر چیز۔ آدھا کپ کدوکش کیا ہوا

بریڈ سلائس۔ آٹھ عدد

ہری پیاز۔ دو عدد کٹی ہوئی

کالی مرچ۔ آدھا چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچ

نمک ۔حسب ِذائقہ

انڈا۔ ایک عدد

تیل۔ تلنے کے لیے

ترکیب۔

پہلے بریڈ سلائس کے کنارے کاٹ کر کناروں کو بریڈ کرمبز بنالیں۔اب ایک پیالے میں چیڈر چیز، ہری پیاز، کالی مرچ، چکن پاؤڈر اور نمک ڈال کر مکس کریں۔پھر بریڈ سلائس کو دبا کر اس میں تیار فلنگ ڈالیں اور رول کر لیں۔اب ان بریڈ رولز کو انڈے میں ڈپ کرکے کرمبز میں فولڈ کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کر لیں۔ چیزی فنگرز سرو کرنے کے لیے تیار ہے۔

بریڈ سوس

اجزاء۔

دودھ۔ آدھ کلو

ڈبل روٹی کے ٹکڑے ۔دو عدد

مکھن۔ دو چمچ

نمک کالی مرچ ۔حسب ِضرورت

ترکیب۔

دودھ میں پیاز اور لونگ کپڑے میں باند ھ کر ابالیں۔ خوشبو آنے پر پیاز اور لونگ نکال لیں۔ ڈبل روٹی کے ٹکڑوں میں پیس کر دودھ میں ڈال کر ابالیں۔ ساتھ ساتھ دودھ ہلاتے رہیں ڈبل روٹی پھول جائے اور سوس گاڑھی ہو جائے تو مکھن ڈال لیں۔ پھر نمک اور کالی مرچ ملا کر اتار لیں بریڈ سوس تیار ہے۔

ڈبل روٹی کاحلوہ

اجزاء۔

ڈبل روٹی۔ ایک عدد

دودھ۔ دو کلو

چینی۔ ایک پاؤ

گھی، بادام، پستہ۔ حسبِ ضرورت

ترکیب۔

ڈبل روٹی کے سلائس گھی میں سرخ کر لیں اور قوام میں ڈال کر آدھا گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ دودھ اتنا گرم کر یں کہ گاڑ ھاہو جائے اب اس میں ڈبل روٹی کے سلائس چینی کے قوام سے نکال کر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں جب دودھ بالکل گاڑھا ہو کر خشک ہو جائے تو بادام اور پستہ کو کتر کر چھڑک دیں۔گرم گرم ڈبل روٹی کا حلوہ سرو کریں۔

ڈبل روٹی کی کھیر

اجزاء۔

ڈبل روٹی کے سلائس۔ چھ عدد

دودھ۔ ایک کلو

انڈے ۔تین عدد

چینی۔ حسبِ پسند

ترکیب۔

ڈبل روٹی کے سلائس آگ پر سینک کر ان کا چورا بنا لیں۔ دودھ ابال کر چورا ڈال دیں۔ کفیگر سے مکس کرتے رہیں 5منٹ بعد انڈوں کی زردی نکال کر ڈال دیں۔ چینی اورکیوڑہ ڈال کر 10منٹ خوب پکائیں اور کفیگر سے ہلاتی رہیں جب دودھ گاڑھا ہو جائے اور ڈبل روٹی کا چورا دودھ میں مکس ہو جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر یں اور لذیذ کھیر تناول فرمائیں۔

کوکونٹ فرنچ ٹوسٹ

اجزاء۔

ڈبل روٹی کے سلائس۔ چارعدد

انڈے ۔دو عدد

چینی ۔ایک کپ

دودھ۔ایک کپ

تازہ ناریل (کدوکش کیا ہوا) ۔حسب ضرورت

گھی۔ تلنے کیلئے

ترکیب۔

ڈبل روٹی کے سلائس کے کنارے نکال کر تکونے کاٹ لیں۔انڈے، دودھ اور چینی ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔فرائی پین میں گھی گرم کریں۔سلائس پر انڈے کا مکسچر لگائیں اور اسے ناریل سے کوٹ کر کے گرم گھی میں ڈال کر فرائی کریں۔دونوں سائیڈ پر گولڈ کلر آجائے تو ٹشو پر نکال لیں۔صبح کے وقت چائے کے ساتھ پیش کریں۔

بریڈ پزا

اجزاء۔

بریڈ سلائس۔ دو عدد

ٹماٹر۔ دو عدد

پیاز۔ آدھا

لال شملہ مرچ۔ آدھی شملہ مرچ

پیلی شملہ مرچ ۔آدھی شملہ مرچ

ہرا پیاز۔ دو کھا نے کے چمچ

کالا زیتون۔ چھ عدد

ہرا دھنیا۔ دو کھانے کے چمچ

نمک ۔حسبِ ذائقہ

کالی مرچ پسی ہوئی۔ ایک چائے کا چمچ

چیڈر چیز ۔دو کھانے کے چمچ

مزریلہ چیز۔ دو کھانے کے چمچ

چلی گارلک سوس۔ دو کھانے کے چمچ

پزا سوس۔ تین کھانے کے چمچ

چیز سلائس۔ دو عدد

ترکیب

ایک برتن میں پیاز،لال شملہ مرچ ،پیلی شملہ مرچ ،ہرا پیاز ،کالا زیتون ،ہرا دھنیا، نمک،کالی مرچ پسی ہوئی ،چیڈر چیز ۔مزریلہ چیز اور چلی گارلک سوس ڈال کر ملا لیں۔بریڈ سلا ئس پر پزا سوس لگا لیں ۔تیار شدہ مکسچر کی ایک پَرت بریڈ پر لگا لیں اور چیز سلائس اس پر رکھ دیں ۔تیار شدہ بریڈ کو پین میں ڈھک کر تین سے چار منٹ تک ہلکی آنچ پر پکا ئیں ۔مزیدار بریڈ پزاتیار ہے ۔

تازہ ترین