• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عورت مارچ پر علمی و فکری نشست کا اہتمام کریں گے، قبلہ ایاز

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ عورت مارچ کے معاملے پر ایک علمی و فکری نشست کا اہتمام کیا جائے گا۔

قبلہ ایاز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ زینب الرٹ بل خوش آئند ہے البتہ ہمیں اس بل پر تحفظات ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بچوں پر جنسی تشدد کی روک تھام کیلئے 2 روزہ اجلاس میں غور کیا، جنسی زیادتی کےخلاف خصوصی عدالتیں، خصوصی پولیس اسٹیشن قائم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بچوں پر جنسی تشدد کے حوالے سے ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر ہوتی رہی ہے، بڑھتے ہوئے ہراسگی کے واقعات اور عورت مارچ پر اسلامی نظریاتی کونسل نے غور کیا ہے۔

انہوں نےکہا کہ ڈاکٹر عمرہ و زیارت سے گریز کی تجویز دیں، سفر کو محدود کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ جنرل مشرف کی متعارف پالیسیوں کی جانچ کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کونسل شہید مقدس اوراق کو بذریعہ کیمیکل تحلیل کرنے کو درست قرار دیتی ہے۔

تازہ ترین