• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک سفرکرنیوالے بیماری کی صورت میں گھرمیں رہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

ڈاکٹر ظفر مرزا کا عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور بچاؤ سے متعلق کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں بیرون ملک سفرکرنے والے افراد کھانسی، بخار، سانس کی تکلیف کی صورت میں گھر میں ہی رہیں۔

ڈاکٹرظفرمرزا کی زیر صدارت ایمر جنسی کور گروپ کا اجلاس منعقد ہوا  جس میں ڈاکٹرظفر مرزا نے کورونا وائرس سے متعلق بدلتی ہوئی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا ۔

اجلاس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا سے بچاؤ سے متعلق عوام کو پیغام میں کہا کہ صحت مند پاکستان کے لیے کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے، حکومتِ پاکستان اور عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پرعمل کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اگر حال ہی میں بیرون ملک سفر کیا ہے اور طبیعت ناساز ہو تو گھر میں  رہیں اور گھر میں رہتے ہوئے ڈاکٹر یا وزارتِ صحت کی ہیلپ لائن 1166پر رابطہ کریں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ قومی چیلنج سےنبرد آزما ہونے کے لیے تیارہیں، 14 لیبارٹریزمیں کروناوائرس کے ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، حکومت اپنی ذمہ داریاں احسن طریقےسے نبھارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نجی لیبارٹری نے کورونا کی تصدیق کی ہے، وزیر صحت پنجاب

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق، صوبے، وزارت صحت سمیت تمام متعلقہ ادارے ہنگامی بنیادوں پرضروری اقدامات کویقینی بنارہےہیں۔

ظفرمرزا کا کہنا تھا تھا کہ لاہور، اسلام آباد کراچی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے نظام کو مؤثر اور مضبوط بنایا گیا ہے، وزارت صحت صوبائی حکومتیں متعلقہ ادارے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔

تازہ ترین