جنوبی، مغربی اور شمالی پنجاب کے نام سے صوبے بنائے جائیں: عبدالعلیم خان
وزیرِ مواصلات اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کے منشور کا حصہ ہے کہ ملک میں نئے صوبے بنیں، لوگوں کے مسائل کےحل کے لیے نئے صوبوں پر کیسے اعتراض ہوسکتا ہے۔