• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی نےتعلیمی اداروں اورمحققین سے کوروناوائرس سےنمٹنےکیلئےتجاویز طلب کر لیں

لاہور(خبرنگار)ہائیرایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) نےجامعات،تعلیمی اداروں اورانفرادی سطح پرکام کرنےوالےمحققین سےکوروناوائرس کے بحران سےنمٹنےکےلیے تدابیراور آئیڈیاز پر مبنی تجاویز طلب کرلی ہیں۔یہ فیصلہ ایچ ای سی کی اعلٰی انتظامیہ نے وڈیو اجلاس کےدوران کیا۔وزارت صحت کی ہدایات کےمطابق ایچ ای سی کےزیادہ تر اسٹاف کوگھروں سےکام کرنےکاکہہ دیا گیا ہے تاکہ ایچ ای سی کاتمام کام الیکٹرونک طریقے سے سرانجام دیاجاسکے۔ یہ انتظامات اس لیےکیےگئےہیں تاکہ اس ایمرجنسی کے دوران ایچ ای سی کی تمام بڑی خدمات بغیر کسی مشکل کے فراہم کی جاسکیں۔ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیے جانے والے اس تحقیقی اقدام کا عنوان ریپڈریسرچ اینڈانوویشن فنڈپروگرام ہے، جس کامقصد جامعات کی تحقیقی استعدادکارکومتحرک کرناہےتاکہ قومی کاوشوں کےذریعے کورونا بحران سے نمٹا جا سکے۔ اس اقدام کے تحت جائزہ و جانچ پرکھ کا ایک تیزرفتار طریقہ کار قائم کیا گیا ہے تاکہ جلد از جلدنئے تحقیقی پروپوپلز کو جانچا جا سکے۔ ہر درخواست دہندہ جو ریپڈ ریسرچ اینڈ انوویشن فنڈ کے ذریعے فنڈ لے کر تحقیق کرناچاہتاہےاسےترجیحی موضوعات یاتھیمز میں سے کسی ایک پرآئیڈیاپیش کرناہوگا۔ تین (3)اپریل تک پروپوزلز جمع کیے جا سکتے ہیں اورفنڈنگ کافیصلہ اپریل کے ماہ میں ہی کرلیاجائےگا۔ منتخب تحقیقی اداروں کوڈیٹاکےجائزے، مثالوں کی ٹیسٹنگ، سہولیات اور آلات تک رسائی، اور ضروری مصنوعات اور خدمات کی ترویج کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔ تحقیقی اقدام کے علاوہ ایچ ای سی تعلیمی سرگرمیوں پرلاک ڈائون کے اثرات کو کم کرنے کے لیے بھی جامعات کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے تین مخصوص کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ آئی ٹی کی سہولیات، سافٹ وئیر ، تکنیکی معاونت اور آن لائن مواد کی فراہمی اور انتظام کے لیے مدد فراہم کی جاسکے۔
تازہ ترین