• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ اڈوں میں سپرے کیا جائے

پشاور (لیڈیرپورٹر) کوہاٹ اڈہ پشاور کے ٹرانسپورٹ رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام پبلک اور بین الاضلاعی چلنے والی ٹرانسپورٹ اڈوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر سپرے کیا جائے کوہاٹ اڈہ پشاور کے ٹرانسپورٹ رہنماء و انچارج مجاہد خان نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر دیگر شعبوں کی طرح ٹرانسپورٹروں نے بھی حکومت سے ہر ممکن تعاون کردیا ہے اور تمام اڈوں کو بند کر دیاگیا ہے کیونکہ اڈوں سے عوام کی آمد و رفت ہوتی ہے تاہم کوہاٹ اڈہ اور جنرل بس سٹینڈ سمیت تمام پبلک اور بین الاضلاعی چلنے والی ٹرانسپورٹ اڈوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر فوری طور پر سپرے کرے کیونکہ ٹرانسپورٹ اڈوں سے بڑی تعداد میں لوگ مختلف علاقوں کو آمد ورفت کرتے ہیں اور سپرے نہ کرنا ان کے ساتھ ناانصافی ہوگی ان کا کہنا تھا کہ کورونا اس وقت ایک وباء بن گئی ہے ایسی صورتحال میں حکومت کو سخت فیصلے کرنے چاہیے تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے اور مزید انسانی اموات کی تدارک ہو سکے جبکہ عوام بھی اس مشکل وقت میں حکومت کا ساتھ دینا چاہیے اور احتیاطی تدابیر بھی اپنائیں
تازہ ترین