• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، سندھ ہائیکورٹ میں عمر رسیدہ قیدی کی ضمانت کی درخواست

کراچی سینٹرل جیل میں قید ایک عمر رسیدہ قیدی نے ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں عمر رسیدہ قیدی کی جانب سے ضمانت کے لیے درخواست کی گئی ہے، نیب الزامات کے تحت قید ملزم نے کورونا وائرس کی بنیاد پر ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

جس پر سندھ حکومت کی جانب سے چئیر مین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت کا فریقین کو 7 اپریل تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

درخوست گزار کے وکیل کی جانب سے ضمانت کے لیے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر رسیدہ قیدی برکت علی کرپشن کیس میں گرفتار ہے، ملزم کی 65 برس عمر ہے، متعدد بیماریوں میں پہلے ہی مبتلا ہے۔

وکیل درخوست گزار کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد درخواست گزار ہائپرٹینشن، ڈپریشن سمیت دیگر تکالیف میں مبتلا ہے۔

تازہ ترین