آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسٹاک ایکسچینج، انڈیکس میں 824 اضافہ، 28 ہزار کی حد بحال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، اقتصادی پیکج کے اثرات، کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی ،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 842 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ، 28 ہزار کی حد کو بحال ہو گئی، سرمایہ کاری مالیت 117 ارب 54 کروڑ87لاکھ روپے بڑھ گئی، 75فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم شیئرز کی خرید وفروخت میں گذشتہ روز کی نسبت ایک کروڑ 73لاکھ شیئرز کی کم ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کاوربار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ابتدائی اوقات میں کے ایس ای100انڈیکس 27152 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری شروع ہوئی جس کے سبب مارکیٹ میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 824.37 پوائنٹس کے اضافے سے28109.57 پوائنٹس پر بند ہوا ۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 441.05 پوائنٹس کے اضافے سے 12320.24پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس441.34پوائنٹس کے اضافے سے 20485.23پوائنٹس پر بند ہوا ۔گزشتہ روز مجموعی طور پر304کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 228کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ56کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 17 ارب54کروڑ88لاکھ روپے کے اضافے سے بڑھ کر54کھرب 74ارب 20کروڑ89لاکھ روپے ہوگئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم16 کروڑ 94 لاکھ 38 ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کے مقابلے میں۱یک کروڑ 73 لاکھ 6 ہزار شیئرز کم ہے ۔گزشتہ روزقیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 50.92روپے کے اضافے سے 1699.98روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت50روپے اضافے سے 6400روپے ہوگئی جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے سیپ ہائر فائبر کے حصص قیمت54.28روپے کمی سے670روپے اوربہانیرو ٹیکس کے حصص کی قیمت44روپے کمی سے671روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک، یونٹی فوڈز،ہیسکول پٹرو ل،ٹی آر جی پاک،میپل لیف ، بینک آف پنجاب ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،چراٹ سیمنٹ اور پایونیئر سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔

بزنس سے مزید