• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین کے گرد موجود اوزون کی تہہ میں بہتری آنا شروع ہو گئی، اوزون کی تہہ ماحولیاتی آلودگی اور عالمی درجۂ حرارت میں اضافے کے باعث پریشان کن حد تک کمزور ہو گئی تھی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اوزون کی تہہ میں بہتری ماحولیات کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں اپنی نوعیت کی پہلی اور نادر کامیابی ہے۔

اوزون کی تہہ مسلسل بحال ہو رہی ہے اور اُس کے 100 فیصد ٹھیک ہونے کا قوی امکان ہے۔


ایک نامور سائنسی مطالعے میں کہا گیا ہے کہ اوزون میں بہتری اس بات کی عکاس ہے کہ مربوط عالمی ایکشن سے ماحولیاتی تباہی کا عمل الٹایا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: اوزون کی تہہ میں بہتری آنے لگی، عالمی موسمیاتی تنظیم

اوزون ایسی تہہ ہے جو سورج کی مقناطیسی تابکاری سے زمین کو محفوظ بناتی ہے، اوزون کے بغیر زمین پر کوئی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا۔

تازہ ترین