• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن : جیمز بانڈ فلموں میں استعمال ہونے والی پانچ گنز چوری

لندن (پی اے) جیمز بانڈ فلموں میں استعمال کی جانے والی پانچ ڈی ایکٹیویٹڈ گنز ایک واردات کے دوران نارتھ لندن کی پراپرٹی سے چوری کر لی گئیں۔ مسروقہ گنز کی مالیت 100000 پونڈ سے زیادہ ہے۔ پیر کی شام نارتھ لندن کی پراپرٹی میں ہونے والی اس واردات میں چوروں نے پراپرٹی کے پچھلے حصے کو توڑا اور پولیس کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی فرار ہو گئے۔ ان میں والتھر پی پی کے گن بھی شامل ہے، جس کو راجر مور نے اے ویو ٹو اے کل میں بھی استعمال کیا تھا جو کہ پرائیویٹ کلیکشن سے لی گئی تھی۔ میٹ نے ان گنزز کی چوری کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔ مسروقہ سامان میں ایک بیریٹا ٹوم کیٹ پستول، ایک بیریٹا چیتا پستول، ڈائی انادر ڈے کی ایک لاما 22 کلیبر ہینڈ گن اور ریوالور سمتھ اور ویسن 44 میگنم شامل ہیں، جو لیو اینڈ لٹ ڈائی میں استعمال ہوئے تھے۔ ہمسایوں نے مشتبہ افراد کو مشرقی یورپی لہجے والے سفید فام قرار دیا جو کہ سلور وہیکل میں فرار ہوئے۔ میٹ ڈیٹکٹیو انسپکٹر پال رڈلی نے کہا کہ مسروقہ آتشیں اسلحہ بہت مخصوص ہے اور خاص طور پر جیمز بانڈ کی فلموں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ عوام اس اسلحے کو پہچان لیں گے، اگر ان میں سے کوئی اسلحہ عوام میں سے کسی کو فروخت کرنے کی آفر کی جائے گی۔ ان میں سے بہت سی چیزیں ناقابل تلافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میگنم کی ساڑھے چھ انچ کی بیرل اور لکڑی کی گرپ ہے۔ والتھر پی پی کے وہ آخری گن ہے جو راجر مور نے اے ویو ٹو اے کل میں استعمال کی تھی۔ اس کا اونر بڑا اپ سیٹ ہے کہ اس کے ایڈریس کی خلاف ورزی کی گئی اور وہ امید کرتا ہے کہ اس کے جمع کردہ آئٹمز اسے دوبارہ مل جائیں گے۔
تازہ ترین