• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوٹلوں اور شادی تقریبات کی بندش، مرغی کی ڈیمانڈ 70فیصد تک کم ہو گئی

کراچی ( رپورٹ: سہیل افضل ) کورونا وائرس سے ملک بھر کےریستوران ، ہوٹلوں اور شادی تقریبات کی بندش سے مرغی کی ڈیمانڈ 70فیصد تک کم ہو گئی ہے جس کے باعث اب مرغی سبزی سے بھی سستی ہو چکی ہے۔

پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے خلیل ستار کا کہنا ہے کہ مرغی کی 80فیصد کھپت شادی ہالز ،ہوٹلز اور ریستوران میں ہو تی ہے ان کی بندش سے مرغی کی صنعت بحران کا شکار ہے۔

کچھ دن پہلے فارم پرمرغی کی قیمت 140اور 150 روپے فی کلو تھی جو کہ اب فارم پرسے 60سے70روپے فی کلو پر مارکیٹ میں سپلائی کی جارہی ہے ،

قیمت میں نمایاں کمی کی وجہ سے گھروں میں معمول کی نسبت کھپت بڑھی ہے لیکن یہ کو ئی زیادہ اضافہ نہیں ہے ،یہی وجہ ہے کہ ایک دن کے چوزے کی قیمت 2سے 3 روپے ہو گئی ہے جبکہ اخراجات38 روپے سے 40 روپے فی چوزہ ہیں، ہیچری والوں نے مرغی کی پیداوار کے لئے انڈے لگانا بند کردیئے ہیں۔

تازہ ترین