• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف امداد پروگرام فارم بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر)وزیراعلی پنجاب انصاف امداد پروگرام کے فارم کی فروخت کے معاملہ پرڈپٹی کمشنرملتان عامر خٹک نے فارم فروخت کرنیوالوں اور فوٹو اسٹیٹ شاپس کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دے دیا۔اس بارے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان نے کہا کہ فارم کی کوئی ضرورت نہیں شہری فوٹو سٹیٹ فارم فروخت کرنیوالوں کی لوٹ مار سے بچیں،انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے متاثرین ماہانہ 4 ہزار امداد حاصل کرنے کے لیے تین طریقہ کار پر عمل کریں، آن لائن فارم پُر کریں،گوگل پلے سٹور سے انصاف امداد کی ایپلی کیشن ڈاون لوڈ کریں، 8070 پر اپنا شناختی کارڈ،نام اور موبائل نمبر میسج کریں، شہری فون نمبر 04299030120 پرمعلومات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
تازہ ترین