کراچی (نیوز ڈیسک)صدر ٹرمپ کے ایران معاہدے پر تنقید، اوباما ڈیل سے کمزور ہونے کے دعوے، ناقدین کا کہنا ہے ڈیل میں ایران کو دی جانے والی مراعات زیادہ ، سخت نگرانی کے تقاضے کمزور پڑ گئے ہیں۔ تفصیلات سامنے نہ آنے پر معاہدے کی شفافیت پر بھی سوالات،ٹرمپ انتظامیہ کا ڈیل کا بھرپور دفاع، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ طے پانے والے نئے معاہدے پر سیاسی تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔