• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں 676 کورونا کے کیسز کی تصدیق کردی

وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبے میں 676 کورونا کے کیسز کی تصدیق کردی


وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے 676 کیسوں کی تصدیق کردی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں کل کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، جبکہ حیدرآباد میں مزید 3 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 131 ہوگئی ہے، جبکہ اب تک کورونا کے 8 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر مزید 3 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر مزید 3 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد کوروناوائرس سے متاثر مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد 54 ہوگئی ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا ہے کہ صحتیاب ہونے والے مریضوں نے خود کو آئیسو لیشن میں رکھا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کو آ ئسولیش میں رہ کر ہی شکست دی جاسکتی ہے اور یہی اس کا واحد علاج ہے۔

تازہ ترین