• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشکل کی گھڑی میں ماضی کی طرح عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، راشن کی تقسیم کاسلسلہ شروع

سکھر +خیرپور+ٹنڈوالہ یار(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار) مشکل کی گھڑی میں ماضی کی طرح عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع، سکھرمتحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ اجرت سے محروم ہونیوالے ضرورتمندوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم پاکستان سکھر کے ڈسٹرکٹ انچارج نعیم خان، انور ملک، ساجد غوری، عثمان راجپوت، شمیم راجپوت ودیگر کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں ضرورتمندوں میں کھانے و پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ماضی کی طرح اس بار بھی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، مخیر حضرات کے تعاون سے کھانے و پینے کی اشیاء تقسیم کررہے ہیں، ضرورتمندوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام لوگوں کو گھروں میں راشن پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ خیرپورپیپلزپارٹی کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نواب خان وسان نےخیرپور شہر اور کوٹ ڈیجی کے مختلف علاقوں میں مستحقین میں راشن تقسیم کیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں غریبوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا راشن کی تقسیم کا عمل جاری رکھا جائے گا جبکہ پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ جیلانی نے بھی اپنے حلقے کےسینکڑوں مستحقین میں راشن تقسیم کیا ڈاکٹر نفیسہ شاہ یونین کونسل جھنڈو مشائخ اور دیگر دیہی علاقوں میں جاکر لوگوں کو راشن دیا دریں اثناء پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی منو ر علی وسان نے کوٹ ڈیجی اور کنب کے علاوہ اپنے حلقے کے غریبوں کے گھروں پر جاکر راشن ماسک اور صابن تقسیم کیا جبکہ فنکشنل لیگ کے رہنماء حاجی امام بخش پھلپوٹو نے خیرپور تحصیل کے مختلف علاقوں میں جاکر مستحقین کےگھروں پر دستک دیکر ان کو راشن دیا حاجی امام بخش پھلپوٹو کا کہنا تھا کہ وہ فنکشنل لیگ کی قیادت کی ہدایات پر راشن تقسیم کر رہے ہیں وہ صورتحال بہتر ہونے تک راشن کی تقسیم کا عمل جاری رکھیں گے دریں اثناء حاجی غلام حسین بھنبھرو میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین نثار احمد بھنبھرو ایڈوکیٹ نے 10روز قبل مستحقین میں راشن تقسیم کرنے کا عمل شروع کیا تھا ان کا وہ عمل جاری ہےگذشتہ 10روزکے دوران حاجی غلام حسین بھنبھرو میموریل ٹرسٹ کی جانب سے رسول آباد شہر ،رکرانی، بچل بھنبھرو ، رسول آباد اسٹاپ ولیج ،پریو ڈاہری ،تھیبا ولیج ،چنہ ولیج ،نوحپوٹہ ولیج، جراہ ولیج، ٹانوری ولیج اور دیگر دیہات میں تین ہزار سے زائد مستحقین کو ان کے گھروں پر جاکر راشن دیا جا چکا ہے نثار احمد بھنبھرو ایڈوکیٹ کے مطابق غریبوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری رکھا جائے گادریں اثناء بلاول بھٹو فاؤنڈیشن کے چیئرمین انجنیئر فدا حسین وسان نے ایک ہفتہ قبل راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا وہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے فدا حسین وسان نے اس سلسلے میں خیرپو رشہر کے علاوہ دیہی علاقوں کے مستحقین کے پاس جاکر ان کو راشن پہنچایا فدا حسین وسان نے صحافیوں کو بتایا کہ کورونا وائرس کی مصیبت ٹل جانے تک وہ غریبوں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری رکھیں گے ۔ٹنڈوالہ یاروفاق کو اس مشکل وقت میں سیاست نہیں بلکہ خلق خدا کو دیکھنا چاہی عوام کی خدمت اور کرونا سے لڑنے کے لئے سب کو متحد کرنے کی ضرورت ہے میونسپل چئیرمین سید امداد شاہ وائس چئیرمین شاہد جعفر قائم خانی نے ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ کی ہدایت پر راشن تقسیم کرنے کے افتتاح کے موقع پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کیاانہوں نے مزید کہا کہ ہم نے روزانہ کی بنیاد پر راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور میونسپل کمیٹی کے وارڈوں میں 1500سے 2000راشن بیگ تقسیم کئے جائیں گے انہوں نےکہا کہ ہمارے ساتھ کمیٹی میں طارق خانزادہ ایوب شیخ صہیب فاروق،پرویز سموں،آ صف میمن پردیب کمار مفتی حامد و دیگر لوگ بھی شامل ہیں جو بلاتفریق راشن تقسیم کرنے میں معاونت کررہے ہیں اس کے علاوہ دیگر مخیر حضرات نے بھی اس کار خیر میں حصہ لیا اور کل سے اب تک تیس لاکھ روپے سے زائدرقم ریلیف فنڈ میں جمع ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ رکن سندھ اسیمبلی کی ہدایت پر دھاڑی دار طبقے اور غریبوں کو راشن تقسیم کی اجا رہا ہے ہم دیگر مخیر حضرات سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ قدم آگے بڑھائیں قطرہ قطرہ سمندر بنتا ہے آپ کا دیا گیا حصہ انسان کے پیٹ کی آگ بجھا سکتا ہے اس لیئے سب مل کر کوشش کریں تاکہ کوئی بھوکا نہ سوئے یہ وقت ایک ہوکر کرونا وائرس سے لڑنے کا ہے ایک قوم کی دعاؤں میں بھی بڑی طاقت ہے اور اتحاد میں بھی بڑی طاقت ہے۔

تازہ ترین