• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید بھٹو نے عملی اقدامات سے غریب کو سہارا دیا،ناصر حسین شاہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ، مذہبی امورسید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی کا جائزہ لیا جائے تو انہوں نے اپنی پوری زندگی پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر ملک بنانے کے لیے وقف کر دی تھی۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت کے لیے ان کی خدمات کا نہ صرف پورا ملک بلکہ پوری دنیا معترف ہے. شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 41 ویں برسی کے موقع پر سید ناصر حسین شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کے لیے شہید کی خدمات بےنظیر ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے چیدہ چیدہ کارناموں میں 1973کاآئین 1972 کا شملہ معاہدہ نیوکلیئر پروگرام اس کے علاوہ ایک ایسے معاشرے کا قیام تھا جو کہ برابری کی بنیاد پر قائم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ہی نہیں بلکہ دنیا کے مقبول ترین لیڈر تھے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگرچہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر کئی ایک لوگوں کو اپنا جانی دشمن بنا لیا تھا لیکن وہ اپنے عزم پر قائم رہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر سیاست میں آئے تھے اور ان کے دور میں محروم طبقوں کو روٹی بھی ملی مکان بھی اور کپڑا بھی۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے محض خوشنما منصوبے دے کر خواب نھیں دکھائے بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے غریب کو سہارا دیا اور آسودہ حال کیا۔
تازہ ترین