• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

OIC: مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کی تبدیلی مسترد

اسلامی تعاون کی تنظیمِ (او آئی سی) نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کر دیا۔

اس حوالے سے او آئی سی کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں جموں و کشمیر متنازع علاقہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نیا ڈومیسائل قانون صورتِ حال کو مزید خراب کرے گا۔

او آئی سی کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019ء کےیک طرفہ بھارتی اقدامات نے پہلے ہی مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال خراب کر رکھی ہے۔

او آئی سی کا مزید کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی غیر قانونی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: مسئلہ کشمیر پر OIC سے رابطے میں ہیں، دفترِ خارجہ

او آئی سی نے یہ بھی کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یک جہتی کرتے ہیں، عالمی برادری جموں و کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرائے۔

تازہ ترین