• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کا معاشی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

ایران: معاشی سرگرمیاں جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ


ایران نے مسلسل لاک ڈاؤن کے بعد بلآخر معاشی سرگرمیاں جزوی طور بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

اس حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے 11 اپریل سے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو جزوی طور پر بحال کیا جائے گا۔  

ایرانی صدر نے کہا کہ دارالحکومت تہران کے علاوہ باقی ملک میں ہفتے کو ایسی معاشی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی جن سے کورونا پھیلنے کے خطرات کم ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارتِ صحت اس پیشرفت کی نگرانی کرے گی۔

مذکورہ فیصلے کے تحت 60  فیصد سرکاری ملازمین دفتروں میں کام کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے جہاں اب بھی روزانہ کم از کم سو افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین