• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ائمہ مساجد کے خلاف مقدمات فوری ختم کئے جائیں،قاری عثمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری محمد عثمان نے کہا ہےکہ کورونا وائرس کی توپوں کا رخ مساجد اور تبلیغی جماعت کی طرف کرنا سوالیہ نشان ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے علماء اور ائمہ مساجد کے مثالی تعاون کے باوجود انہیں تختہ مشق بنانا ظلم ہے۔وزیر اعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ تبلیغی جماعت کے ساتھ ہونے والے مظالم کو روکیں۔ وہ تنظیم العلماء پاکستان کے جنرل سکریٹری قاری اللہ داد کی دعوت پر جامع مسجد فاروق اعظم محمود آباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے جسکی صدارت حافظ عبدالقیوم نعمانی نے کی۔ اجلاس سے میزبان قاری اللہ داد،حافظ محمد سلفی، مفتی محمد یوسف قصوری،مولانا سردار علی نوری،علامہ علی کرار نقوی، ایس ایچ او تھانہ بلوچ کالونی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ ائمہ مساجد اور تبلیغی جماعت کے کروڑوں مسلمان پاکستان کے محب وطن شہری ہیں۔ انہیں بدنام کرنا کسی اور کا ایجنڈا ہوسکتا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر سے مطالبہ کیا کہ وعدے اور اعلان کے مطابق ائمہ مساجد کے خلاف قائم مقدمات اور تبلیغی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤن کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

تازہ ترین