• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس ، وفاق نے تاخیر سے اقدامات شروع کئے، ناصر شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ، مذہبی امور، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ طب کے شعبے کے ماہرین کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 25 اپریل تک پچاس ہزار تک جا سکتی ہے وزیراعلیٰ سندھ روزانہ کی بنیاد پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو صوبے میں روکنے کے حوالے سے بنائی گئی ٹاسک فورس کی صدارت کرتے ہیں جس میں صحت، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام شرکت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹاسک فورس دن رات کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کر رہی ہےصوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وفاق نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بہت دیر سے اقدامات لینا شروع کیے۔ انہوں نے بتایا کہ صوبے میں کرونا وائرس کے مزید 12 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں اس طرح صحت یاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 86 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی کی یہ واضح ہدایت ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے۔ سید ناصر حسین شاہ نے ایک دفعہ پھر واضح کیا کہ صوبے بھر میں یا بارڈر پر گڈز ٹرانسپورٹ کے چلنے پر کسی بھی قسم کی کوئی پابندی نہیں لگائی گئی ہے ۔

تازہ ترین