• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا شٹ ڈاؤن،بنکاک میں بےروزگارخواتین سڑکوں پر آگئیں

بنکاک(اے ایف پی) بینکاک کے مرکزی علاقوں میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والے شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے مکان کا کرایا دینے کےغرض سے روزگار کی تلاش میں سڑکوں پر نکل آئیں ہیں،ان خواتین میں سیکس ورکر بھی شامل ہیں، بنکاک میں ہرطرح کے تفریحی مقامات بشمول مساج پارلرز، نائٹ کلب، جیسے تمام تفریحی مقامات کو بند کردیا گیا ہے جس کے نتیجے میں یومیہ اجرت کے ملازمین بری طرح متاثر ہوئے ہیں بنکاک میں پتایا نامی جگہ کے لوگ سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں،دوسری طرف بینکاک نے دنیابھر کے سیاحوں کے لئے بنکاک میں داخلہ بند کررکھا ہے جس کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔صرف سیکس وکرز کی تعداد تین لاکھ کے قریب ہے جنہیں بھوک جیسے خوفناک مسائل کا سامنا ہے۔
تازہ ترین