• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پر مزید سخت اقدامات کئے جاسکتے ہیں،میٹ ہینکاک

لندن (جنگ نیوز) ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک نے ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر جینی ہیرس کے ہمراہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سماجی میل جول کے ساتھ مزید سخت اقدامات کئے جاسکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اکثریت حکومت کی ہدایات پر عمل کررہی ہے،سماجی میل جول ختم کرنا اور چھوٹے بچوں کو گھر میں رکھنا آسان نہیں ہے،میٹ ہینکاک نے کہا جو لوگ اچھا موسم دیکھ کر باہر نکل رہے ہیں وہ اپنی اور دوسروں کی زندگی خطرے میں ڈال رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ این ایچ ایس کے پاس اب نو ہزار سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہیں، آئندہ ہفتہ تک ان کی تعداد بڑھ کر 18 ہزار تک کردی جائے گی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھی ہے، ہسپتال کیسز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسرجینی ہیرس نے کہا کہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے، وٹفورڈ ہسپتال کاایشو ٹیکینیکل تھا، کیئر ہومز اور جیلوں میں ترجیحی بنیادوں پر ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، جینی ہیرس نے کہا کہ میرے دو جاننے والے بھی وائرس کے سبب انتقال کرگئے، مجھے دوسروں کے غم کا اندازہ ہے۔
تازہ ترین