ٹی 20 ورلڈکپ کےلیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کردی گئی۔
تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے شرکت کی۔
پاکستان کی ٹی 20 ورلڈکپ جرسی کو دی وین گارڈ مارخور ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔
جرسی پر ٹی 20 ورلڈکپ 2026ء کا لوگو اور نیچے میزبان ممالک بھارت اور سری لنکا کے نام موجود ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے اس موقع پر کہا کہ ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہوں، پر امید ہوں کہ یہی ٹیم ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی لے کر آئے گی۔
خیال رہے کہ گروپ اے میں موجود پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی جبکہ اسکا دوسرا امتحان 10 فروری کو امریکا کے خلاف میچ سے ہے۔
قومی ٹیم کا 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ شیڈول تھا، تاہم اب حکومتی اعلان کے بعد قومی ٹیم یہ میچ نہیں کھیلے گی۔
گروپ اے میں پاکستان ٹیم اپنا آخری میچ نمیبیا کے خلاف 18 فروری کو کھیلے گا۔