• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سال 2020ء کا چوتھا سپر مون آج ہو گا، چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق آج ہونے والے سپر مون کو پنک سپر مون کا نام دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آج چاند اور زمین کا فاصلہ معمول سے کم ہو گا، رواں سال کا چوتھا سپر مون آج رات 11 بج کر 8 منٹ پر ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ سپر پنک مون میں چاند اور زمین کا فاصلہ 3 لاکھ 56 ہزار 907 کلو میٹر ہو گا، پنک سپر مون کا نام اپریل میں پھول کھلنے کی مناسبت سے دیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان میں پنک سپر مون بدھ کی صبح ساڑھے 7بجے چودھویں کے چاند سے 16 فیصد زائد روشن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیئے: آج چاند گرہن، سپرمون اور بلیومون ہوگا

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں ان اوقات میں سورج نکلنے کے سبب سپرمون دکھائی دینے کے امکانات کم ہیں۔

تازہ ترین