• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں سختی، کراچی کی 20 سٹرکیں بند کردی گئیں

لاک ڈاؤن میں سختی، کراچی کی 20 سٹرکیں بند کردی گئیں 


کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی)پولیس نے منگل کی سہ پہر کراچی کی 20 بڑی شاہرہیں بند کرکے لاک ڈاؤن کو مزید سخت کردیا ہے ، پولیس کے مطابق عوام لاک ڈاؤن کا پوری طرح خیال نہیں رکھ رہی شام ہوتے ہی گاڑیوں پر نگل پڑتے ہیں ایسی صورت میں لاک ڈاؤن کے اصل فوائد حاصل نہیں ہوسکتے، پولیس نے مذید بتایا کہ لاک ڈاؤ ن کو سخت کرنے کے لئے مذید سڑکیں بند کر رہے ہیں تاہم طبی عملہ اور صحافی اس سے مستثنیٰ ہونگے،دوسری طرف صوبائی وزیر اطلاعات نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لاک ڈاؤن کے پورے نتائج حاصل کرنے ہیں اس سے اسے مذید سخت کیا جارہا ہے،ان کا یہ بھی کہنا تھا شہری گھروں میں رہیں غیر ضروری سڑکوں پر نکلنے سے گریز کریں،جن سڑکو ں کو بند کیا گیا ان میں کلفٹن روڈ کئی جگہوں سے، ڈاکٹر ضیاءالدین روڈ، آئی آئی چندگر روڈ، شاہراہ فیصل تقریبا 5 جگہوں سے شاہراہ قائدین، ایم اے جناح روڈ،راشد منہاس روڈ ،گزری روڈ،ضؤخیابان اتحاد، کورنگی روڈ شامل ہیں۔

تازہ ترین