اراولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں گن پوائنٹ پرخاتون سے طلائی زیورات چھین لئے گئے۔ذرائع کے مطابق گلبہارکالونی کارہائشی فرحان نبیل مرزااپنی اہلیہ کے ہمراہ ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائیٹی سیکٹر4میں اپنے سسرال پہنچا جہاں اچانک ایک موٹرسائیکل پرسوارمسلح ملزم آگیاجس نےگن پوائنٹ پراس کی اہلیہ کے تین طلائی کڑے اور دوطلائی انگوٹھیاں اتروائیں اورموقع سے فرارہوگیا۔