• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ لورین وزیر اعظم کی شکرگزار کیوں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ سارہ لورین نے تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے حکومتی اقدامات کوسراہتے ہوئے عمران خان کی تعریف کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سارہ لورین نے اپنے ایک ٹوئٹ سے عمران خان کے ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’آخر کار انہیں اندھیروں میں روشنی کی کرن دکھائی دی۔‘

انہوں نے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حکام کی جانب سے انہیں مطلع کیا گیا ہے کہ وہ آج اپنے گھر روانہ ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ آج ایک پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ میں پھنسے فلم عشرت میڈ ان چائنا کی ٹیم سمیت دیگر پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا ۔

اس حوالے سے اداکار شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ وہ  آج دوپہر 3 بجے بنکاک سے خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ ہونگے ۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ براہ راست پاکستان کی پرواز ہے اس لیے وہ اسلام آباد پہنچیں گے اور کورونا سے متعلق اپنے ٹیسٹ اور تمام عمل سے گزریں گے۔

انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں تھائی لینڈ میںں پاکستان کی ایمبیسی سمیت وزیر خارجہ، عتیقہ اوڈھو اور ان کی آواز بلند کرنے میں پیش پیش صحافتی اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی شُوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ جانے والے پاکستانی اسٹارز محب مرزا، صنم سعید، سارہ لورین، شمعون عباسی اور امام سید سمیت 21 افراد پر فضائی مشتمل عملہ 25 فروری سے تھائی لینڈ میں موجود ہے، لیکن فلائٹس کی بندش کی وجہ سے پاکستان واپس نہیں آ پارہا۔

فلم اسٹاروں نے حکومت پاکستان سے متعدد بار گزارش کی تھی کہ وہ اُن کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے 21 مارچ کو فضائی حدود کی بندش اور بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی معطلی کے نتیجے میں دوسرے ممالک میں موجود پاکستانی واپسی کے منتظر تھے۔

تازہ ترین