• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچاؤ کیلئے سوئس حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کریں، احمد نسیم وڑائچ

بیرن (پ ر) سفیر پاکستان احمد نسیم وڑائچ نے کمیونٹی کے نام نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کورونا سے بچاؤ کیلئے سوئس حکومت کی گائیڈ لائن پر عمل کیا جائے، اللہ کا شکر ہے کہ کورونا بحران میں ہماری کمیونٹی کے ممبران ٹھیک اور صحت یاب ہیں اور کووڈ 19سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں ہم ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، ہم انفیکشن اور اموات کے واقعات میں کمی کا مشاہدہ کر رہے ہیں سوئس حکومت کی طرف سے جار ی کردہ رہنما خطوط پر عمل کرتے رہیں اپنے گھر والوں اور دوستوں کا خیال رکھیں او ر زیادہ وقت اپنی گھر اور فیملی کے ساتھ گزاریں اللہ ہم سب کو محفوظ رکھے، آپ کو اگر ہماری مدد کی ضرورت ہو تو برائے مہربانی سفارت خانہ سے رابطہ کریں، پاکستان زندہ باد
تازہ ترین