• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی حکام نے گٹکا اور پان پراگ قبضے میں لے لیا

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیٹلائٹ ٹاؤن اور سریاب کے مختلف علاقوں زمیندار روڈ، بشیر چوک اور قمبرانی روڈ میں قائم ملک شاپس،ہول سیل ٹریڈرز، جنرل سٹورز،میٹ شاپس اورسبزی وفروٹ شاپس کا معائنہکیا۔معائنہ ٹیموں نے مذکورہ مراکز میں فروخت ہونے والی اشیاء خوردنوش کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ مختلف خوردنی اشیاء کوکنگ آئل،گھی اور دودھ کے نمونے بھی حاصل کئے جنہیں بعدازاں لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیا گیا،فوڈ اتھارٹی حکام نے معائنے کے دوران مختلف جنرل اسٹورز سے برآمد ہونے والا تقریباپانچ کلو مضرصحت و ممنوعہ گٹکا پان پراگ قبضے میں لے لیا۔ بی ایف اے حکام نے مذکورہ مراکز کے مالکان کو عوام کو تازہ ،محفوظ ومعیاری کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے اور صفائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی،اس حوالے سے انہیں خصوصی آگہی اور اصلاحی نوٹسز دئیے گئے،جبکہ حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق غذائی اشیاء کی تیاری ،اسٹوریج ،مطلوبہ معیار اور صفائی کے انتظامات کی بہتری کے حوالے سے بی ایف اے کے خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔
تازہ ترین