آپ آف لائن ہیں
ہفتہ7؍شوال المکرم 1441ھ30؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

اسٹاک مارکیٹ، ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان، 492 پوائنٹس کی کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کے دباو ٔ سےنئے کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں 492پوائنٹس کی کمی ہوئی اور سرمایہ کاری مالیت 72ارب 84کروڑ 53لاکھ روپے گھٹ گئی ،کاروباری حجم گزشتہ کاروباری روز کی نسبت .41فیصد زیادہ رہا اور 60.36فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی تفصیلات کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں مندی چھائی رہی ،سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100 انڈیکس 491.81پوائنٹس کی کمی سے 32314.57 پوائنٹس پر آگیا اسی طرح 236.07پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس14186.23پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 265.99پوائنٹس کی کمی سے22853.31پوائنٹس پر بند ہوا ،پیر کو مارکیٹ میں مجموعی طورپر328کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے97کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 198کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی اور33میں استحکام رہا ۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 72ارب84کروڑ53لاکھ روپے کی کمی سے60 کھرب 94ارب 95کروڑ 14لاکھ روپے ہوگئی۔ پیر کو 12کروڑ22لاکھ 82ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعہ کی نسبت 17لاکھ 3ہزار شیئرز کم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاو ٔ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 167.67 روپے کے اضافے سے8166.67روپے اور پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 50روپے کے اضافے سے1679.67روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس پاک کے حصص کی قیمت 130.46روپے اور نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت 90روپے کی کمی سے 5548روپے ہوگئی۔ نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میپل لیف ،ہیسکول پٹرول، ڈی جی خان سیمنٹ ،یونٹی فوڈز،پایونیئر سیمنٹ ،فوجی سیمنٹ ،بائیکو پٹرولیم ،کے الیکٹرک ،پاک پٹرولیم اور چراٹ سیمنٹ کے حصص سرفہرست رہے ۔

بزنس سے مزید