• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل کے ذخائر صرف 7 دن کے رہ گئے، ترجمان پٹرولیم ڈویژن

ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک میں ڈیزل کے ذخائر صرف 7 دن کے رہ گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پٹرولیم مصنوعات کے اسٹاکس بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق لائسنس کے مطابق تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 20 روز کے لیے ڈیزل سمیت دیگر پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنے کی پابند ہیں۔

ترجمان پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک میں اس وقت ڈیزل کے 2 لاکھ 65 ہزار ٹن کے ذخائر موجود ہیں جبکہ مئی میں ڈیزل کی طلب کا تخمینہ 7 لاکھ 11 ہزار ٹن ہے۔

تازہ ترین