پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن ’ ورلڈ ہیلتھ ڈے ‘ آج منایا جا رہا ہے۔اس دن کومنانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو صحت کی اہمیت سے آگاہ کرنا ہے۔
اس سلسلے میں دنیا بھر میں طبی تنظیموں اور این جی اوز کے زیر اہتمام خصوصی واکس،سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجن میں صحت مند زندگی گزارنے کی سنہری اصولوں کےبارے میں آگاہی دی جائے گی اور ماہرین اپنے مقالے پیش کریں گے۔
دنیا بھر میں صحت کا عالمی دن سب سے پہلے 1950ء میں منایا گیا، 1948ء میں عالمی ادارہ صحت (WHO) کے ذیلی ادارے ہیلتھ اسمبلی نے ہر سال 7اپریل کو صحت کا عالمی دن منانے کی منظوری دی جس کے بعد دنیا بھر میں 7اپریل کو ’ورلڈ ہیلتھ ڈے ‘منایا جاتا ہے۔