• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 پاک بھارت مقابلہ ،فیس بک پر 82لاکھ افراد نے تبصرے کئے

Most Outstanding Comments On Pak India Match On A Facebook
ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ سب سے زیادہ فیس بک پر چھایا رہا۔سوشل میڈیا سائٹّ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق اس ایک مقابلے کے بارے میں 82 لاکھ افراد نے فیس بک پر تبصرے، شیئرنگ کیں۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان فائنل کے حوالے سے فیس بک پر 61 لاکھ لوگوں نے بحث، شیئرنگ وغیرہ میں حصہ لیا، فیس بک یوزرز میں سب سے زیادہ جن پلیئرز کا تذکرہ رہا ان میں شاہد آفریدی، ویرات کوہلی، دھونی، کرس گیل، روہت شرما، تمیم اقبال اور جو روٹ شامل ہیں۔
تازہ ترین