• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے ہر گیارہ میں سےایک فرد ذیابیطس کا شکار

One Out Of Eleven Are Diabetic Patients All Over Thw World
دنیا بھرمیں ذیابیطس کا مرض اس تیزی سے پھیل رہا ہے کہ ہر11 میں سے ایک فرد اس مرض کا شکار ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری اعدادو شمار اور تفصیل کے دنیا بھر میں ہر سال 37 لاکھ افراد ذیابیطس کی وجہ سے اپنی جان اس مرض کے ہاتھوں گنوا بیٹھتے ہیں۔

ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس کی روک تھام کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو اس مرض سے ہونے والی اموات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق 1980 میں ذیابیطس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ تھی لیکن مرض میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے سال 2014 تک اس کی تعداد چار گنا اضافے کے ساتھ 42 کروڑ سے بھی آگے نکل گئی ہے۔
تازہ ترین