• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے 19 ڈاکٹرز کورونا کا شکار ہوگئے۔

اسپتال حکام پمز کی 6 نرسز، 2 سینیٹری ورکرز اور عملے کے مزید 16 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں، پمز کے ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کی ڈاکٹر کی کورونا کے سبب حالت نازک ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق پولی کلینک اسپتال میں 8 ڈاکٹرز اب تک کورونا کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 11 مختلف شعبوں اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

 پولی کلینک اسپتال کے ڈرائیور اور ٹیکنینشن بھی آج کورونا سے متاثر ہوئے۔

تازہ ترین