• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تمباکو انڈسٹریز پر ٹیکس بڑھائے‘ ایچ ڈی ایف

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) حکومت تمباکو انڈسٹری پر ٹیکس بڑھائے اور اُنکے حربوں سے متاثر نہ ہو۔ بجٹ آنے سے قبل تمباکو کی صنعت سے وابستہ افراد ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں، غلط دعوے کرنے کا مقصد پالیسی بنانے والوں پر اثرانداز ہو کر زیادہ ٹیکسوں سے گریز کرانا ہے۔ تمباکو انڈسٹری کا سگریٹ کی غیر قانونی تجارت میں اضافہ کے نتیجے میں حکومت کی آمدنی میں نقصانات کا دعویٰ غلط ہے۔ ہیومن ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے سی ای او اظہر سلیم نے کہا کہ ٹیکس افسران نے ایک ٹوبیکو فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا تو 60ملین سگریٹ کی اسٹکس ملیں جو غیرقانونی طور پر بنائی گئی تھیں۔ تمباکو سے پاک مہم کے ملک عمران نے کہا کہ دو تحقیقی اسٹڈیز میں سگریٹ کی غیرقانونی تجارت کا حجم 10سے 15فیصد تھا۔ اظہر سلیم نے کہا کہ تمباکو پر ٹیکس میں اضافہ سے نوجوان نسل کی سگریٹ تک رسائی بھی کم ہوگی۔
تازہ ترین