• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زارا مجھے ہر دن فخر محسوس کرواتی ہے، بشریٰ انصاری

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کا کہنا ہے کہ اُن کی بھانجی زارا نور عباس اُنہیں ہر دن فخر محسوس کرواتی ہیں۔

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری کی 64ویں سالگرہ کے موقع پر گزشتہ روز زارا نور عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بشریٰ انصاری نے نامور کرداروں کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔


اِن تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے زارا نور عباس نے لکھا کہ ’آج میں اپنے خاندان کی ایک ایسی خاتون کو خراج تحسین پیش کر رہی ہوں جو بہت سے لوگوں سے پیار کرتی ہیں اور جن سے بہت سے لوگ پیار کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے بشریٰ انصاری کے مداحوں کو اُن کی مثبت سوچ سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہت سے لوگ بشریٰ انصاری کو اُن کے کام کی وجہ سے جانتے ہیں لیکن اُن کے مداحوں کو یہ نہیں معلوم کہ بشریٰ انصاری ایک ایسی خاتون ہیں جنہوں نے اپنی مثبت سوچ سے زندگی کو اپنایا۔‘

اُنہوں نے اپنی خالہ بشریٰ انصاری سے اپنی محبت کا اظہا ر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خالہ آپ میرے لیے سب کچھ ہیں کیونکہ آپ میرے لیے جو کرتی ہیں اور جو سوچتی ہیں اُس میں میری ہی بہتری ہوتی ہے۔‘

آخر میں اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے متاثر کرنے والی لیجنڈری خاتون بشریٰ انصاری کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

زارا نور عباس کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے بُشریٰ انصاری نے لکھا کہ ’تم مجھے ہر دن فخر محسوس کرواتی ہو۔‘

یاد رہے کہ زارا نور عباس بشری انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسما عباس کی بیٹی ہیں۔

زارا مجھے ہر دن فخر محسوس کرواتی ہے، بشریٰ انصاری
بشری انصاری، اسما عباس اور زارا نور عباس

15 مئی 1956 کو کراچی میں پیدا ہونے والی پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی لیجنڈری خاتون بشریٰ انصاری نے 1978 میں ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کے بعد اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا جہاں اُنہوں نے اپنے کام سے شوبز انڈسٹری میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

بشریٰ انصاری نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ہی سنجیدہ اداکاری میں بھی اپنے منفرد انداز سے اپنا لوہا منوایا۔

لیجنڈری اداکارہ کو ان کی فنی خدمات کی بنا پر 1989ء میں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا۔

بشریٰ انصاری کے مشہور ڈراموں میں آنگن ٹیڑھا، ففٹی ففٹی، شو ٹائم، شو شا، ایمرجنسی وارڈ اور رنگ ترنگ شامل ہیں۔

تازہ ترین