• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری اویس ورک پی ٹی آئی بلجیم کے نائب صدر منتخب

برسلز (عظیم ڈار) پاکستان تحریک انصاف بلجیم نے برسلز کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری اویس ورک کو پی ٹی آئی بلجیم کا نائب صدر منتخب کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلجیم کے صدر چوہدری زاہد حسین بھدر نے کورونا وائرس کے پیش نظر پی ٹی آئی بلجیم کے تمام ممبران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہمیں بلجیم کے قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہو گا اور لاک ڈاؤن کے دوران نہ کوئی تقریب ہوگی اور نہ ہی کوئی پروگرام کیا جائےگا چنانچہ حالات کی بہتری تک انتظار ناگزیر تھا اور تمام ممبران کے ساتھ ٹیلی فون وٹس اپ اور فیس بک کے ذریعے سیاسی امور کی انجام دہی جاری رہی اور انہی نامساعد حالات میں پی ٹی آئی بلجیم کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سینئررہنما پی ٹی آئی بلجیم چوہدری اویس ورک کو نائب صدر منتخب ہونے پر پارٹی ممبران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر چوہدری اویس ورک نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے نظریے کی روشنی میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے پارٹی ممبران کے ان پر اعتماد کو بھرپور الفاظ میں سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ میں پارٹی کو مضبوط کرنے اور ساتھیوں میں اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا کرنے میں ممکنہ اقدام اٹھاتا رہوں گا۔
تازہ ترین