• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ریلیف دیکربس سروس بحال کرے‘سعید لہڑی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان بس فیڈریشن کے صدر میر سعیداحمدلہڑی نے کہاہے کہ کرونا کے باعث مسلسل لاک ڈائون نے حقیقی ٹرانسپورٹرز سے سفید پوشی کابھرم چھین لیا ہے صوبائی حکومت نے ہمیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑدیاہے اب تک حکمرانوں کی جانب سے کوئی امداد یا ریلیف نہیں ملا جس سے ٹرانسپورٹرز شدیدمالی مشکلات سے دوچار ہیں انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر حکومت نے سفر کے ذرائع کھول دئیے ہیں جس میں ہوائی ‘ریلوے اور مواصلات شامل ہیں مگر بدقسمتی سے بلوچستان میںحکومت نے بس سروس تاحال بند کررکھی ہے اورکچھ خالی بسوں کو سندھ جاتے ہوئے جعفرآباد انتظامیہ نے ڈیرہ اللہ یار کے مقام پراپنی تحویل میں لیکر بھاری جرمانے عائد ہیں جوسمجھ سے بالاتر ہےانہوں نے کہاکہ حکومت بیانات اور دعوئوں کی بجائے ٹرانسپورٹرز کوریلیف دیتے ہوئے سروس بحال کرنے کافوری اعلان کرے کیونکہ دیگرتمام صوبوں میں پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہوچکی ہے۔
تازہ ترین