• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کو بھارت کا دورہ یاد آگیا

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے 12سال قبل کیے گئے بھارت کی دورے کی حسین اور قیمتی لمحات کو ایک بار پھر سے یاد کرتے ہوئے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کردیں۔

خوبصورت ماضی کو یاد کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے بھارت کے شہر جے پور کی ایک تصویر شیئر کی جس میں بشریٰ انصاری اپنی بہن اسما عباس کے ہمراہ ہاتھی کی سواری کر رہی ہیں۔


یادگار لمحات کو یاد کرتے ہوئے بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ ’اللّہ ہی جانتا ہے کہ دوبارہ یہ دن کب واپس آئیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیے: زارا مجھے ہر دن فخر محسوس کرواتی ہے، بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری نے ایک تصویر بھارت کی پہچان ’تاج محل‘ کی بھی شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ اسما عباس ہیں۔

View this post on Instagram

Mohabbat ka Nissan.tajmahal.

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on


اِس تصویر کو کیپشن دیتے ہوئے بشریٰ انصاری نے لکھا ’محبتوں کا نشاں تاج محل۔‘

اِس کے علاوہ بشریٰ انصاری نے بھارت میں قائم سلطنت مغلیہ کے تیسرے فرماں روا جلال الدین اکبر کے مقبرے کی بھی ایک تصویر شیئر کی۔

View this post on Instagram

Akbar ka maqbara..

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra) on


یاد رہے کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر تمام لوگ اپنے گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئے ہیں ایسے میں پاکستانی فنکار اپنی پرانی یادوں کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے اُن کی اہمیت کو اُجاگر کرتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین