• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں کورونا کا اضافہ رک گیا ہے،اولیورورن

پیرس (رضا چوہدری) کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو احتیاطی تدابیر سے روکا جا سکتا ہے۔باقاعدگی سے ماسک کا استعمال، ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنا،ہاتھوں کی صفائی سے کوروناوباء سے بچا جا سکتا ہے۔ فرانس بھر میں 11 مئی سے لاک ڈائون میں جزوی نرمی کے بعد 10 روز کی رپورٹ کے مطابق انفیکشن میں اضافہ نہیں ہوا۔یہ بات فرانسیسی وزیر صحت اولیورورن نے میڈیا سے گفتگو میں کی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے لاک ڈائون کی بندش میں آسانی پیدا کرنے کے بعدوبا میں بڑھاوا نہیں ہوا ہے۔ تاہم وزیر صحت اولیورورن نے خبردار کیا کہ نرمی کے اثرات کا اندازہ کرنے میں وقت لگے گا۔ درست اندازہ دو ماہ بعد ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک اس بات کی کوئی علامت نہیں ہے کہ وائرس میں دوبارہ قوت پیدا ہو رہی ہے۔ کابینہ کے اجلاس کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں کمی جاری ہے۔ انہوں نے کابینہ کی میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ہمیں یہ جاننے میں کم سے کم 10 سے 15 دن لگتے ہیں کہ آیا اس وبا کا کوئی اثر ہے یا نہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وائرس گردش نہیں کررہا ہے۔
تازہ ترین