لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے ڈائریکٹر خالد مسعود کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل در آمد ضروری ہے، اب تک کورونا سے متاثرہ 806 مریض اسپتال لائے گئے ہیں۔
اپنے ویڈیو پیغام میں خالد مسعود نے کہا کہ کورونا کا پہلا مریض 17مارچ کو ایل آر ایچ لایا گیا تھا، اب تک کورونا سے متاثرہ 806 مریض ایل آر ایچ لائے گئے ہیں۔
ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ 806 میں سے 362 کو ایل آر ایچ میں داخل کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی یو میں کورونا کے 15مریض وینٹلیٹر سے صحت یاب ہوئے۔
ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ایچ ڈی یو کے 128 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریض کو بروقت اسپتال لایا جائے تو بچنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، جبکہ شہریوں سے درخواست ہے کہ بیمار ہوتے ہی اسپتال ضرور جائیں۔