آپ آف لائن ہیں
جمعہ6؍شوال المکرم 1441ھ 29؍ مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

طیارہ حادثے میں شہید 6 افراد کی نماز جنازہ ادا

طیارہ حادثے میں شہید 6 افراد کی نماز جنازہ ادا  


کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعے کو کراچی میں طیارے کے حادثے میں شہید ہونے والے میجر شہریار، ان کی اہلیہ اور 2 بچوں کے علاوہ عثمانیہ کالونی ناظم آباد کے محمد وقاص اور ان کی اہلیہ ندا وقاص کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔۔پنجگور سے تعلق رکھنے والے میجرشہر یار اپنے خاندان سمیت عید کیلئے لاہور سے کراچی کا سفر کر رہے تھے۔ میجر شہریار سابق سینیٹر واجہ حسین بلوچ کے نواسے اور بی این پی کے مرکزی رہنما جانزیب بلوچ کے بھانجے تھے۔میجر شہریار فضل اور اہل خانہ کی نماز جنازہ مسجد علی بہادر آباد میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر کراچی ہمایوں عزیز اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان،رشتے داروں، اعلیٰ فوجی حکام اور اہل علاقہ نے شرکت کی،دوسری جانب ناظم آباد عثمانیہ کالونی کے رہائشی محمد وقاص اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ عثمانیہ مسجد میں ادا کی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شر کت کی، ان کو مقامی قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا،ان کے بچوں کی میت تاحال نہیں ملی ہے جو اس حادثے میں شہید ہوئے ہیں۔ تاہم بچوں کی شناخت کیلئے ڈی این اے سیمپل لے لیا گیا ہے، خاتون ندا وقاص اور وقاص طارق ایک سال قبل لاہور منتقل ہوئے تھے، دو بچوں سمیت عید منانے کیلئے کراچی آ رہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید