• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام نے احتیاط نہ کی تو کورونا وباء مزید بڑھ سکتی ہے، اجمل وزیر

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے کہا ہے کہ عوام نے احتیاط نہ کی تو کورونا وباء مزید بڑھ سکتی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے حکومت کے ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو سخت اقدامات کرنا پڑیں گے، تاہم اُن کا کہنا تھا کہ کرفیو لگانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیے: چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کورونا کا شکار

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثہ کے باعث عید پر مکمل سادگی اخیتار کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری، وزراء اور میڈیا کے ساتھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے، اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر کام کر رہے ہیں جبکہ آستینیں چڑھا کر، ہیٹ پہن کر شوبازیاں کرنے والے ڈرائینگ روم میں نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو کا کورونا سے انتقال

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات بند ہیں عوام وہاں جانے سے گریز کریں۔

تازہ ترین