• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم،سیاستدانوں کی نااہلی کیلئے درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

Lhc Hearing Requests For Disqualification Pm And Political Leaders Today
لاہور ہائی کورٹ میں پانامہ لیکس کی بنیاد پر وزیراعظم، ان کی فیملی اور دیگرسیاست دانوں کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت آج ہو گی۔

مختلف وکلا کی جانب سے دائر درخواستوں میں استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں، بیٹی، اور بیرون ملک آف شور کمپنیاں بنانے والے دیگر سیاستدانوں کو نااہل قرار دیا جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ہائیکورٹ آفس نے ان درخواستوں پر اعتراض لگاتے ہوئے انہیں نا قابل سماعت قراردیاتھا ، تاہم فاضل عدالت نے اعتراضات ختم کرکے درخواستیں سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

درخواستوں کی سماعت جسٹس شاہد وحید کریں گے۔
تازہ ترین