ہالی وڈ کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی سائنس فکشن فینٹسی فلم’ 'روگ وَن-اے اسٹار وارزاسٹوری‘کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
ہدایتکارگیرتھ ایڈورڈزکی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد منظر عام پر آنیوالے نوجوان باغیوں کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو ڈیتھ اسٹارکے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتے ہیں۔
کیتھ لین کینیڈی اور ٹونی ٹو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ہالی ووڈ اداکار فیلیسیٹی جونز، ڈیاگو لیونا، رِض احمد، بین مینڈلسن، جیانگ وین، ڈونی ین،فاریسٹ وائٹیکر اورجوناتھن آئرس شامل ہیں۔
فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت رواں سال 16دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائیگی۔