مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں سرکاری فورسز کے ہاتھوں دو کشمیریوں کی ہلاکت کے بعد ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
بھارتی فورسز نے الزام لگایا ہے کہ دونوں افراد پولیس کی جوابی کارروائی میں ہلاک ہوئے ہیں۔کشمیریوں کی سرکاری فورسز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اورپولیس کے خلاف شدید مظاہرہ کیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی۔ پولیس اور فوج نے علاقے کے رہائشیوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض فورسز کے ہاتھوں 4کشمیری شہید ہوچکے ہیں ۔