• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:پولیس تشدد اور گرفتاریاں، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج

Young Doctors Boycott Opds Across Baluchistan
کوئٹہ میں پولیس تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر ڈاکٹروں کاسول اسپتال کی او پی ڈیزکابائیکاٹ کردیا ہے۔

کوئٹہ کے سول اسپتال میں آج او پی ڈیز تو کھلی ہیں لیکن ڈاکٹرز موجود نہیں، ڈاکٹرز کےاو پی ڈیز کےبائیکاٹ کےباعث مریضوں کو مشکلات کاسامناہے۔

بائیکاٹ ینگ ڈاکٹرزسےگزشتہ روز پولیس تشدد اور گرفتاریوں کےخلاف کیاجارہاہے۔تاہم اسپتال کی ایمرجنسی اور آپریشن تھیٹر میں ڈاکٹرز معمول کے مطابق فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اس صورتحال کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس بھی طلب کیاگیاہے۔
تازہ ترین