• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین پولانی اور اہلیہ کی میتیں تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد


کراچی طیارہ حادثےمیں جاں بحق زین پولانی اور اہلیہ سارہ کی میتیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔

زین پولانی اور اہلیہ کی میتیں تدفین کیلئے لواحقین کے سپرد
(تصاویر: سہیل رفیق)

ذرائع کے مطابق دونوں میتیں چھیپا سرد خانے سے لواحقین کے حوالے کی گئیں، جس کے بعد میتوں کی نمازجنازہ اور تدفین آج ہوگی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے حادثے کے شکار بدقسمت طیارے میںزین پولانی،ان کی اہلیہ اور 3بچے بھی موجود تھے، تاہم بچوں کی میتوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ زین پولانی اور اہلیہ کی نماز جنازہ عالمگیر مسجد بہادر آباد میں ادا کی جائے گی، جبکہ مرحومین کی تدفین میوہ شاہ قبرستان میں کی جائے گی۔

تازہ ترین