• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کیلئے بے مثال کردار پر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں، فیصل جاوید

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید خان کہتے ہیں کہ عالمی امن کے لیے بے مثال کردار ادا کرنے پر اپنی بہادر افواج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ امن کے لیے قربانیاں پیش کرنے والے غازی اور شہداء قوم کے سر کا تاج ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوامِ متحدہ امن دستے کے دن کا اس سال کا تھیم ’ویمن ان پیس کیپنگ‘ ہے، پاکستانی خواتین سپاہیوں کے کردار کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: وزیرِ اعظم سے سینیٹر فیصل جاوید کی ملاقات

سینیٹر فیصل جاوید کا یہ بھی کہنا ہے کہ محبِ وطن پاکستانی سپاہیوں کی جرأت، جذبہ اور عزمِ مصمم ناقابلِ تسخیر ہے، عالمی سطح پر امن برقرار رکھنے کے حوالے سے ان کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

تازہ ترین